منشیات فروش سے 2کلو 200گرام ہیروئن،چرس برآمد
کلیم حید ر 1کلو 100 گرام ہیروئن ،1کلو 100 گرام چرس لے جارہاتھاملزم کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا
بھیرہ(نامہ نگار )منشیات فروشوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ موضع فتح گڑھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق فتح گڑھ کے قریب کلیم حیدر جنجوعہ کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے ایک کلو 100 گرام ہیروئن اور ایک کلو 100 گرام چرس برآمد ہوئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔