عدالتی بیلف تیزرفتارٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق
عدالتی بیلف تیزرفتارٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق رمضان عدالت سے چھٹی کر کے واپس گھر جارہا تھا،ٹرک نے روند ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر عدالتی بیلف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، بتایا جاتا ہے کہ گنیانوالہ کا رہائشی محمد رمضان بھلوال کی فیملی کورٹ میں بطور بیلف ڈیوٹی انجام دیتا تھا، گزشتہ روز وہ عدالت سے چھٹی کر کے واپس گھر آ رہا تھا کہ گنیانوالہ کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے روندھ ڈالا جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان کی بازی ہار گیا، متوفی کی میت ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس مصروف عمل ہے ۔