حویلی مجوکہ کے قریب دریائے جہلم سے ایک نعش برآمد
حویلی مجوکہ کے قریب دریائے جہلم سے ایک نعش برآمد 60سالہ محمد صدیق کے نام سے شناخت ،ڈوبنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے حویلی مجوکہ کے قریب دریائے جہلم سے ایک نعش برآمد ہوئی جسے راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو اور پولیس ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر باہر نکالا، متوفی کی شناخت ساٹھ سالہ محمد صدیق کے نام سے ہوئی جو کہ آہلی کمبوہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ، ورثاء نے موقع پر پہنچ کر نعش کی شناخت کی ان کا کہناتھا کہ محمد صدیق پندرہ روز قبل اچانک لا پتہ ہو گیا تھا جس کی تلاش جاری تھی ،ڈوبنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، تاہم پولیس نے معاملہ کی چھان بین شروع کر دی ہے ۔