پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 300لٹر ملاوٹی دودھ تلف

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 300لٹر ملاوٹی دودھ تلف

سرگودھا روڈ پر ناکہ بندی کے دوران 18 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ 4 گاڑیوں سے ناقص دودھ برآمد ہونے پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی نے ملاوٹی دودھ کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 300 لیٹر پانی ملا ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا۔سرگودھا روڈ پر ناکہ بندی کے دوران 18 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 22 ہزار لیٹر دودھ چیک کیا گیا۔ چار گاڑیوں سے ناقص دودھ برآمد ہونے پر 15 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں، کیونکہ عوام کی صحت سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں