قینچی موڑ، بھاگٹانوالہ اور دیگر علاقے گرین الیکٹرک بس کی سہولت سے محروم
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا ) حکومتِ پنجاب کے گرین الیکٹرک بس سروس کے دعوے لاہور روڈ کے عوام کے لیے محض اعلان ثابت ہوئے ہیں،قینچی موڑ، بھاگٹانوالہ، چک 88، چک 87، چک 84، چک 82، چک 81، چک 80، تھیڑی، دودہ، لکسیاں اور سیالموڑ جیسے گنجان آباد علاقوں کو تاحال اس سہولت سے محروم رکھا گیا ہے ۔
لاکھوں آبادی پر مشتمل اس اہم شاہراہ پر روزانہ ہزاروں شہری سفر کرتے ہیں مگر انہیں مہنگی اور غیر معیاری ٹرانسپورٹ پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے حکومتی فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔