مسیحی برادری میں کرسمس کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب
مسیحی برادری میں کرسمس کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب غوث محمد نیازی کی زیر صدارت تقریب ،10،10ہزار روپے دئیے گئے
خوشاب(نمائندہ دُنیا) ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی صدر مسلم لیگ ن کی زیر صدارت مسلم لیگ ہائوس جوہر آ باد میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی برادری میں مالی امداد بسلسلہ کرسمس دس ہزار فی کس امدادی چیکس تقسیم کئے گئے اسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال پاکستان احمد نوید گوندل نے اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور انھوں نے بتایا کہ سینیٹرو چیئرمن بیت المال شاہین خالد بٹ نے ڈاکٹر غوث محمد نیازی کے کہنے پر یہ چیک جاری کئے ہیں تقریب میں ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی اور ملک کرم الہی بندیال جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے بھی چیکس تقسیم کئے ،آ خر میں جمیل بھٹی جیکب مسیح صدیق مسیح نے اس کاوش پر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔