پپلاں:غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی متعدد دکانیں سیل

 پپلاں:غیر قانونی تعمیرات  کے خلاف بھرپور کارروائی متعدد دکانیں سیل

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پپلاں محمد ظفر اقبال نے پیرا فورس اور میونسپل عملے کے ہمراہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران ان دکانوں کو سیل کر دیا گیا جن کے نقشہ جات منظور شدہ نہیں تھے ۔ بلڈنگ انسپکٹر کی جانب سے بارہا نوٹسز کے باوجود دکانداروں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے تھے ۔ایڈمنسٹریٹر محمد ظفر اقبال نے واضح کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں