اسد عباس مگسی کاگورنمنٹ بوائز،گرلز ہائی سکول کے دورے
اسد عباس مگسی کاگورنمنٹ بوائز،گرلز ہائی سکول کے دورے طلباء و طالبات سے نصابی سوالات کئے اور تدریسی معیار کا مشاہدہ بھی کیا
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی نے گورنمنٹ بوائز اور گرلز ہائی سکول سول اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی ماحول، صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز میں جا کر طلباء و طالبات سے نصابی سوالات کیے اور تدریسی معیار کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کی ہمہ جہت تعلیم و تربیت کو یقینی بنایا جائے ۔