350دیہات سے آبیانہ مالیہ کی وصولی میں ناکامی

350دیہات سے آبیانہ مالیہ کی وصولی میں ناکامی

محکمہ ریونیو نے ان دیہات کو ’’ہارڈ ایریاز‘‘ڈکلیئر کیا تھا ، عدم وصولیوں کے باعث محکمہ مال کو اہداف کی تکمیل مشکلات کا سامنا ،مربوط حکمت عملی بنا رہے ہیں ،حکام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ ریونیو کی جانب سے آبیانہ و مالیہ کی وصولی کے حوالے سے ضلع کے 350سے زائد دیہات جنہیں ’’ہارڈ ایریاز‘‘ڈکلیئر کیا گیا تھا سے حکومتی ریونیو کی وصولی کی صورتحال بہتر نہیں بنائی جا سکی ، ذرائع کے مطابق موضع عاقل شاہ، امین آباد، چکڑالہ، شریفہ، بونگہ بلوچاں، سلیم آباد، کروڑے والا، مڈھ ، منگڑیل، ڈھڈیاں، کوٹ شادا، رکھ بسلانہ، ٹھٹھہ نون، کوٹ شادہ، نون کلوں، تنکی والا، شیر پور، سردار پور، ٹھٹھی ڈھکواں، چک مظفر آباد ،نتھووالا، کوٹ مغرب، کوٹلی اعوان، موضع بسراء، کالرہ، چک عمر، موضع خورشید، جھاوریاں، کوٹ جہانیاں، بکھر بار، میگھہ کدھی، صابووال، احمد پور، کوٹ محمد خان سمیت ساڑھے تین سو سے زائد دیہی علاقوں میں آبیانہ و مالیہ کی وصولی جہاں مسلسل التواء کا شکار ہے وہاں زمینوں کے شجرہ نصب سمیت مختلف امور کی تصدیق کے مسائل سے سائلین کی ایک بڑی تعداد نبرآزما ہیں اور ان افراد کے ساتھ ساتھ عدم وصولیوں کے باعث محکمہ مال کو بھی سالانہ اہداف کی تکمیل شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ متذکرہ دیہات میں وصولیوں و دیگر مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات اٹھاتے ہوئے مربوط حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں