انتظامیہ کی کمزور گرفت،قبضہ مافیا کا اثر و رسوخ کم نہ ہو سکا

 انتظامیہ کی کمزور گرفت،قبضہ مافیا کا اثر و رسوخ کم نہ ہو سکا

انتظامیہ کی کمزور گرفت،قبضہ مافیا کا اثر و رسوخ کم نہ ہو سکا ڈرائیوروں،ریڑھی، ٹھیلہ فروشوں سے روزانہ اور ماہانہ بھتہ وصولی جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انتظامیہ کی کمزور گرفت کے باعث قبضہ مافیا کے مخصوص گروپوں کا اثر و رسوخ کم نہیں ہو سکا اوررکشہ ڈرائیوروں و ریڑھی، ٹھیلہ فروشوں سے روزانہ اور ماہانہ کی بنیاد پر بھتہ وصولی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، شہر کے گنجان آباد مسلم بازار، اردو بازار اور چوک شربت والا، کارخانہ بازار سمیت دیگر بازاروں کے رکشہ ڈرائیوروں نے بتایا کہ قبضہ مافیا کے افراد ان سے زبردست بھتہ لیتے ہیں، جو نہ دے ان کے رکشوں کے ٹائروں کو سوئے مار کر ناقابل استعمال بنا دیا جاتا ہے ،جس کی وجہ سے رکشہ ڈرائیوروں جو کہ چالان و دیگر قانونی کارروائیوں سے نبرآزما ہیں کو مجبوراً بھتہ دینا پڑتا ہے ،دوسری جانب تمام تر پابندیوں کے باوجود یہ رکشہ ڈرائیور اہم شاہراؤں کے عین بیچ رکشے کھڑے کر کے سواریوں کو اتارتے ، چڑھاتے نظر آتے ہیں، شہریوں نے انتظامیہ کو اس بڑھتی ہوئی لاقانونیت کو فوری کنٹرول کرنے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں