فروٹ،سبزی منڈیوں میں سکیورٹی ،سہولیات کی رپورٹ طلب
فروٹ،سبزی منڈیوں میں سکیورٹی ،سہولیات کی رپورٹ طلبگرانفروشی کی روک تھامکے اقدامات، سڑکوں ،سیوریج کی رپورٹ مانگ لی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے فروٹ اور سبزی منڈیوں میں سکیورٹی ، گرانفروشی کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، سڑکات ’سیوریج سمیت دیگر سہولیات کی رپورٹ طلب کر لی ’ذرائع کے مطابق اس وقت اندرون شہر اور دیگر مقامات پر قائم چھوٹی بڑی فروٹ کی منڈیوں میں سکیورٹی نام کی چیز تک دکھائی نہیں دیتی جس کی وجہ سے بیوپاری آئے روز لٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں’ ٹوٹی ہوئی سڑکوں کے باعث کسانوں کو بھی اپنی اجناس منڈی تک پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہے اور سڑکات سے اٹھنے والا گردوغبار بھی آنے والے خریداروں اور آڑھتیوں کو سانس سمیت پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلاء کر رہا ہے ’ سیوریج کے ناقص انتظام کے باعث پوری سبزی اور فروٹ منڈیاں تعفن زدہ ہیں جبکہ مانیٹرنگ و چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی وجہ سے گرانفروشوں نے بھی منہ مانگے داموں وصول کر کے شہریوں کی جیبیں جھاڑنا شروع کر رکھا ہے ۔ جہاں خریداروں کا کھڑا ہونا تک محال ہو چکا ہے ’ جس کانوٹس لیتے ہوئے کامرس ،انڈسٹریز اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے چاروں اضلاع کے افسران سے رپورٹ طلب کی ہے ۔