ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، نقدی، زیور ،سامان لوٹ لیا

ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، نقدی، زیور ،سامان لوٹ لیا

ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، نقدی، زیور ،سامان لوٹ لیاعبداﷲ اور نائلہ کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا،سرکاری بلڈنگ سے سامان چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دورا ن 65جنوبی کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر عبداﷲ اور نائلہ یاسمین سے نقدی و زیور چھین لئے ،جبکہ جیل چوک کے قریب لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی زیر تعمیر سرکاری بلڈنگ سے بھاری مالیت کا تعمیراتی سامان،مشینری وغیرہ،118جنوبی کے محسن رضا کی آٹو ورکشا پ سے سوا چار لاکھ روپے مالیت کے سپیئر پارٹس اور بیٹریاں ،138جنوبی کے کاشف جاوید کی اکیڈمی سے بھاری مالیت کا فرنیچر و دیگر اشیاء،ہجن کے افتخار احمد کی آٹا چکی سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کا ساما ن اور گندم کی 13بوریاں ،15 شمالی کے محمد ذوالفقار کی حویلی سے 80ہزار  روپے کی نقدی اور 35کلو گڑ ،دھریمہ کے محمود احمد کے بیگ سے پونے تین لاکھ روپے نقدی،بابو محلہ سے نوازش علی ،دھوری کے محمد نواز،فیملی پارک بھلوال کے باہر سے محمد ابوبکر،مندر روڈ سے محمد جاوید،النواز سٹی سے شیراز گل کی موٹرسائیکلیں ، شاہین آباد کے جاوید سلطان،بونگہ منہاس کے مولا بخش،ہجن کے طارق محمود کے ڈیروں سے 18لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں