3سال سے اشتہاری انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار

3سال سے اشتہاری انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار

3سال سے اشتہاری انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار ملزم اسد اللہ تھانہ بھکر کو بددیانتی کے ایک مقدمہ میں مطلوب تھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سپیشل آپریشنز سیل نے تھانہ صدر بھکر پولیس کو مطلوب اشتہاری دبئی سے گرفتار کر لیا ، بتایا جاتا ہے کہ آر پی او محمدشہزاد آصف خان کی زیر قیادت سپیشل آپریشنز سیل نے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے جاری مہم میں تیزی لاتے ہوئے اس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا ہے تازہ ترین کاروائی میں تھانہ صدر بھکر کو بد دیانتی کے مقدمہ میں تین سال سے مطلوب اشتہاری ملزم اسد اﷲ کو انٹرپول و دیگر اداروں کی مدد سے دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کا تحرک کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں