چند گھنٹوں میں اندھا قتل ٹریس، مقتول کی بیوی قاتلہ نکلی

 چند گھنٹوں میں اندھا قتل ٹریس، مقتول کی بیوی قاتلہ نکلی

سائنسی، تکنیکی اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر تفتیش ، اصل حقائق بے نقاب ہو گئے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ،ملزمہ کو فوری گرفتار کرلیا گیا

میانوالی (نامہ نگار) میانوالی پولیس نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں اندھے قتل اور مبینہ ڈکیتی کے واقعے کو ٹریس کر کے اصل حقائق بے نقاب کر دیے ۔ ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر ایس ڈی پی او صدر شیخ کاشف مسعود کی سربراہی میں تھانہ صدر نے سائنسی، تکنیکی اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر تفتیش مکمل کی۔پولیس تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مقتول کے قتل میں اس کی بیوی ہی ملوث تھی، جس نے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔ ڈی پی او میانوالی نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میانوالی پولیس جدید تفتیش کے ذریعے پیچیدہ جرائم کو بھی قانون کے کٹہرے میں لانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں