وزیرستان میں شہید سپاہی کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کیساتھ سپردِ خاک
دائود خیل ، کالاباغ ( نمائندگان دنیا) چاپری تحصیل عیسیٰ خیل سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان سپاہی احمد آسیاب جو وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردی کے ایک بزدلانہ واقعے میں شہید ہو گئے تھے۔
کی نمازِ جنازہ انکے آبائی گاؤں چاپری میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غم سے بوجھل تھا۔ شہید کا تعلق پاک فوج کی 21 سندھ رجمنٹ سے تھا۔ انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا، نمازِ جنازہ میں مقامی ایم این اے ، ، ضلعی انتظامیہ، معززینِ علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔