معذور دو مستحق افراد کے اہلِ خانہ میں وہیل چیئرز تقسیم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مقامی سطح پر منعقدہ ایک تقریب میں جسمانی طور پر معذور دو مستحق افراد کے اہلِ خانہ میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معذور اور نادار افراد کی مدد معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور ایسے اقدامات سے نہ صرف متاثرہ خاندانوں کو سہولت ملتی ہے بلکہ معاشرتی ہمدردی بھی فروغ پاتی ہے ۔
وہیل چیئرز مقامی سول سوسائٹی کے معزز اراکین کے تعاون سے خریدی گئیں جنہوں نے اس موقع پر ایک معذورشخص محمد نواز کی مالی معاونت کیلئے ماہانہ پانچ ہزار روپے کی خصوصی امداد بھی اعلا ن کیا ۔