دو سال سے دریائی کٹاؤ، 200 سے زائد گھر دریا برد
میانوالی (نامہ نگار) نواحی علاقہ میلے والی میں گزشتہ دو سال سے جاری دریائی کٹاؤ کے باعث 200 سے زائد مکانات اور ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہو چکی ہے۔
تاہم ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندگان کی عدم توجہی کے باعث تاحال کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔مایوس علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کر کے بند کی تعمیر شروع کر دی ہے ۔ مکینوں کے مطابق انہوں نے متعدد بار ڈپٹی کمشنر میانوالی کو تحریری درخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے فوری گرانٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔