ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کا گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کا معا ئنہ، ٹیسٹ میں کامیاب طلباء کو انعامات دئیے

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کا گورنمنٹ  ایسوسی ایٹ کالج کا معا	ئنہ، ٹیسٹ  میں کامیاب طلباء کو انعامات دئیے

شاہپور صدر (نامہ نگار) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا پروفیسر سید ابوالحسن نقوی نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شاہپور کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر میاں محمد اکرم، وائس پرنسپل پروفیسر حسن سیف اللہ، اساتذہ اور طلباء موجود تھے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے کالج کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور طلباء سے سوالات پوچھے ۔ بعدازاں انہوں نے دسمبر ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے ۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ تعلیم کے اس سفر کو مزید جوش و جذبے سے جاری رکھیں۔ اور مستقبل میں ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء اور دیگر پیشہ ور بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں