ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے تلہ گنگ روڈ پر بیریئر نصب
ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے تلہ گنگ روڈ پر بیریئر نصب بیریئرز پر ریفلیکٹر اسٹکر نصب کیے گئے جو رات کے وقت نمایاں رہیں گے
میانوالی (نامہ نگار) ٹریفک پولیس نے تلہ گنگ روڈ پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے حادثات کی روک تھام کیلئے عارضی پلاسٹک بیریئر نصب کر دیئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر طیّب علی شاہ کے مطابق یہ اقدام آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر کیا گیا ہے ۔ بیریئرز پر ریفلیکٹر اسٹکر نصب کیے گئے ہیں جو رات کے وقت نمایاں رہیں گے ۔ یہ انتظام مستقل کیٹ آئیز لگنے تک برقرار رہے گا۔