شاہپور:صوبائی محتسب کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
شاہپور صدر (نامہ نگار) ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب سرگودھا ریجن الیاس گل نے میونسپل کمیٹی ہال شاہپور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاجس میں شہریوں کے مسائل اور مختلف صوبائی اداروں کے خلاف موصول شکایات کی سماعت کی گئی۔
کھلی کچہری میں چیف آفیسر مبشر کلیم، ایم او آر روما فہیم، سٹی صدر ن لیگ راجہ فرخ قیوم، صدر انجمن دکانداران عباس نیئر اور دیگر نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے ۔ اس موقع پر شہریوں نے مختلف صوبائی اداروں کے خلاف دس شکایات جمع کروائیں۔الیاس گل نے صوبائی محتسب کے ادارے کی افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عوام کسی بھی صوبائی محکمے کے خلاف شکایت کے لیے علاقائی دفتر یا صدر دفتر لاہور میں بذریعہ ڈاک درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔