میانوالی:ای بزپورٹل سے لائیوسٹاک رجسٹریشن کا عمل آسان
میانوالی (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام کی زیر صدارت e-Biz پورٹل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں پولٹری، کھل ونڈا اور نجی اے ٹی ٹیز کی رجسٹریشن و تجدید کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ e-Biz پورٹل کے ذریعے درخواست، دستاویزات کی اپ لوڈنگ اور مرحلہ وار رجسٹریشن کو آسان بنا دیا گیا ہے ، جس سے کاروباری طبقے کو سہولت میسر آئے گی۔