ڈی سی کی ہائیر ایجوکیشن میانوالی کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

 ڈی سی کی ہائیر ایجوکیشن میانوالی کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

ڈی سی کی ہائیر ایجوکیشن میانوالی کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کام جلد شروع کر کے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ،اسد عباس مگسی کی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہائیر ایجوکیشن کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز کالج بن حافظ جی اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ بوائز کالج کمرمشانی کے نظرثانی شدہ تخمینوں کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بلڈنگز کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام جلد شروع کر کے مقررہ مدت میں مکمل اور معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں