وزیر آغا لائبریری کے زیر اہتمام اساتذہ کیلئے دو روزہ پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپ

وزیر آغا لائبریری کے زیر اہتمام اساتذہ  کیلئے دو روزہ پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں وزیر آغا لائبریری کے زیر اہتمام فیکلٹی آف سائنسز کے اساتذہ کے لیے دو روزہ پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

 جس کا مقصد تدریس اور تحقیق سے وابستہ اساتذہ کو جدید ڈیٹا اینالیٹکس اور کمپیوٹیشنل مہارتوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ایڈوانسڈ ڈیٹا اینالیٹکس یوزنگ پائتھن‘‘کے عنوان سے منعقدہ اس ورکشاپ میں ڈیٹا کے تجزیے ، تحقیق میں ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال اور شواہد پر مبنی تعلیمی فیصلوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ورکشاپ میں چیئرمین شعبہ شماریات پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں