کھیلتا پنجاب پنک گیمز کیلئے 12گیمز کے ٹرائلز مکمل
کھیلتا پنجاب پنک گیمز کیلئے 12گیمز کے ٹرائلز مکمل آج ہوشو، پیڈل ٹینس،ر گبی ،کل اتھلیکٹس کے ٹرائلز :ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب پنک گیمز کے لئے اب تک باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، کراٹے ، والی بال، تائیکوانڈو، ویٹ لیفٹنگ، تیر اندازی،میس ریسلنگ، ہاکی، بیڈمنٹن ،شطرنج اور باکسنگ کے ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں، جب کہ 23 جنوری کو ہوشو، پیڈل ٹینس اور ر گبی کے ٹرائلز ہوں گے ۔ اسی طرح 24 تاریخ ٹرائلز کا آخری دن ہوگا جس میں اتھلیٹکس کے ٹرائلز لئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت نوجوانوں میں کھیلوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ٹرائلز میں بچیوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے ۔ صائمہ منظور کا کہنا تھا کہ’’ٹرائلز میں بچوں کا جوش و جذبہ قابلِ دید ہے ، لڑکیاں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہیں۔ اس طرح کے پروگرام نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں بلکہ مستقبل کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔