روزنامہ دنیا کی خبر پر ایکشن، دھواں چھوڑنے والی فیکٹری سیل

روزنامہ دنیا کی خبر پر ایکشن، دھواں چھوڑنے والی فیکٹری سیل

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)روزنامہ دنیا میں شائع ہونے والی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے دھواں چھوڑنے والی فیکٹری کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا، جس کے بعد چک نمبر 241 جھنگ روڈ پر قائم نجی سائزنگ فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔

گز شتہ روز روزنامہ دنیا نے دھاندرہ اور سدھار کے علاقوں میں دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کی نشاندہی کی تھی، جس پر ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور نے محکمہ ماحولیات کو کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے چک نمبر 241 میں قائم نجی سائزنگ یونٹ کا معائنہ کیا۔انتظامیہ کے مطابق ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی۔ اور دھواں چھوڑنے والے صنعتی یونٹس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں