مولانا قاری عثمان علی فاروقی مولانا محمد عبید اللہ جواد کا تحصیل میانوالی کے مختلف یونٹوں کا دورہ
کالاباغ (نمائندہ دنیا )امیر جمعیت علماء اسلام ضلع میانوالی مولانا قاری عثمان علی فاروقی اور سینئر نائب امیر جمعیت علماء اسلام ضلع میانوالی صاحبزادہ مولانا محمد عبید اللہ جواد نے گزشتہ روز تحصیل میانوالی کے مختلف یونٹوں کا دورہ کیا۔
جس میں مہرشاہ والا ،چھدرو ، چکڑالہ، ڈھرنکہ ،بن حافظ جی شامل تھے بعد ازاں مولانا عمر فاروق ممبر مجلس عمومی جمیعت علماء اسلام تحصیل میانوالی سے خصوصی ملاقات اورعلاقائی سیاسی سماجی و مذہبی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے امیر جمعیت علماء اسلام ضلع میانوالی نے کہا کہ ہم اپنے ضلع کی عوام بالخصوص علماء اور اپنے کارکنان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کبھی بھی کسی مشکل گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ،ہر مسجد و مدرسہ کی حفاظت کیلئے کوشاں رہیں گے ۔