35 ٹن کی اجازت، 80 ٹن اوورلوڈنگ، میانوالی کی مرکزی شاہراہیں تباہ، نوٹس کا مطالبہ
کندیاں (نمائندہ دنیا)میانوالی ضلع بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی مرکزی شاہراہیں چند ماہ کے اندر ہی شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں، جس کی بڑی وجہ اوورلوڈنگ ہے ۔
شہریوں کے مطابق جن ٹرالرز کو قانون کے مطابق 35 ٹن وزن لے جانے کی اجازت ہے وہ کھلے عام 80 ٹن تک وزن لوڈ کر کے مرکزی سڑکوں پر رواں دواں ہیں، جس سے قومی خزانے سے بننے والی سڑکیں تباہ ہو رہی ہیں،شہریوں نے بتایا کہ ڈی سی میانوالی کو اس حوالے سے متعدد بار تحریری درخواستیں بھی دی جا چکی ہیں، تاہم تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔