نوسرباز خفیہ ادارے کے اہلکار بن کر 2افراد کو لوٹ کر فرار

نوسرباز خفیہ ادارے کے اہلکار  بن کر 2افراد کو لوٹ کر فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دو نامعلوم افراد نے خود کو خفیہ ادارے کے اہلکار کر کے رکشہ ڈرائیور اور اسکے ساتھی کو لوٹ لیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ بھا بھڑہ میں سلطان اور زاہد جو کہ لوڈر رکشہ پر سامان لینے جا رہے تھے کو دو نامعلوم افراد نے راستہ میں روک لیا اور خود کو خفیہ ایجنسی کے ملازم ظاہرکر کے کہا کہ ہمیں مخبر ہوئی ہے اس لئے دونوں کی تلاشی لینی ہے ، تلاشی کے دوران ملزمان نے نوسربازی کے ذریعے مذکورہ افراد کی جیب سے 69ہزار روپے نکال لئے اور کچھ دور اپنے افسران کے ناکہ پر آنے کا کہہ کر رفوچکر ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں