تاندلیانوالہ:پاسکو گودام سے گندم چوری، مرکزی ملزم گرفتار

 تاندلیانوالہ:پاسکو گودام سے گندم چوری، مرکزی ملزم گرفتار

تاندلیانوالہ:پاسکو گودام سے گندم چوری، مرکزی ملزم گرفتارفیصل امیر پاسکو گودام کا انچارج تھا، گندم میں مٹی ملانے اور خوردبرد میں ملوث

فیصل آباد ، تاندلیانوالہ(سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا)تاندلیانوالہ پاسکو گودام سے کروڑوں روپے مالیت کی گندم چوری کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو ایف آئی اے ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے ۔گرفتار ملزم فیصل امیر، جو پاسکو گودام کا انچارج تھا، سرکاری گندم میں مٹی ملانے اور خوردبرد کرنے میں ملوث پایا گیا۔ واقعہ میں پہلے سے گرفتار دیگر پانچ ملزمان، جن میں زونل ہیڈ بھی شامل ہے ، کے ساتھ مرکزی ملزم پر مزید کارروائی عمل میں لائی گئی۔ملز موں پر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے اور گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں