پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں میں قیمتیں چیک کریں،اے سی
خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جرمانہ یا ایف آئی آر کا سامنا کرنا پڑے گا روزانہ کی بنیاد پر کارروائی سے مصنوعی مہنگائی پر قابو پایا جا سکتا ہے ، عابد ممتاز خان
شاہ پور (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور ڈاکٹر عابد ممتاز خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں میں جا کر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں چیک کریں اور مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائیں۔ انہوں نے تحصیل شاہ پور کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور میونسپل افسران کے اجلاس میں دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنے اور سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائی سے مصنوعی مہنگائی پر قابو پایا جا سکتا ہے ، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جرمانہ یا ایف آئی آر کا سامنا کرنا پڑے گا۔