نجی ہاؤسنگ سکیموں کیلئے خریدے اور ظاہر رقبہ جات میں گھپلے
نجی ہاؤسنگ سکیموں کیلئے خریدے اور ظاہر رقبہ جات میں گھپلےمحکمہ ریونیو سے مالکان کے کوائف اور ایسی زمینوں کی ملکیت کا مکمل ریکارڈ طلب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت نے مختلف نجی ہاؤسنگ سکیموں کیلئے خریدے اور ظاہر کئے گئے رقبہ جات میں بے ضابطگیوں کے انکشافات پر محکمہ ریونیو سے مالکان کے کوائف اور ایسی زمینوں کی ملکیت کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے ، ذرائع کے مطابق سرگودھا میں غیر منظورشدہ اور رفاعی پلاٹوں سمیت سرکاری فیسوں میں بے ضابطگیوں کے علاوہ ظاہر کئے گئے رقبہ جات بابت موصول ہونیوالی شکایات کے تناظر میں پٹیشن سیل کوموصول اطلاعات پر تحقیقات شروع کرنے کیلئے ہاؤسنگ سکیموں کی زمینوں کی ملکیت کا ریکارڈ مانگ لیا ہے ، اس ضمن میں گزشتہ رو زمحکمہ مال افسران سے کہا گیا کہ فوری طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے ہاوسنگ سکیموں کی منظوری نقشہ، این او سی، رائلٹی کی مد میں ادائیگیوں کی تفصیلات سمیت دیگر مطلوبہ ریکارڈ جلد از جلد ارسال کیا جائے ۔