وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کے 43سال آج مکمل
وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کے 43سال آج مکمل وفاقی محتسب کا ادارہ ملک میں گڈ گو رننس کی مثال بن کر سا منے آ یا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کے 43سال آج 24 جنو ری2026ء کو مکمل ہو گئے ہیں، 43 سال قبل1983ء کو اسی روز جب وفاقی محتسب کا قیام عمل میں آ یا تو سب سے پہلے اسلا م آباد میں اس کا صدر دفتر قا ئم کیا گیا۔ بعد ازاں چا روں صوبائی دارالحکو متوں میں اس کے علا قا ئی دفا تر قا ئم کئے گئے جب کہ آج ہیڈ آ فس اسلام آبادسمیت ملک بھر میں وفاقی محتسب کے 28 علا قا ئی دفا تر اور شکا یات سنٹرز کام کر رہے ہیں۔43 سال مکمل ہو نے پر ریجنل انچارج وفاقی محتسب سیف الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کے افسران اور عملے کے ارکان کی مسلسل کا وشوں، محنت اور لگن کی وجہ سے وفاقی محتسب کا ادارہ ملک میں گڈ گو رننس کی ایک مثال اور نمو نہ بن کر سا منے آ یا، جسے عوام النا س کا بھر پور اعتماد حا صل ہے ۔اپنی مسلسل کو ششوں کے ذریعے ادارے نے سر کا ری دفا تر اور محکموں میں شفافیت، جوابدا ہی، گڈگورننس اور قا نون کی حکمرا نی کے کلچر کو فرو غ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پو رے عرصے کے دوران، ادارے نے اپنی رسائی اور پہنچ کو بڑھانے کے لئے مسلسل کو شش کی ہے تا کہ عا م لوگوں کو ان کے گھر وں کے قر یب انصاف کی فرا ہمی کو آ سان بنا یا جاسکے ۔