مغویان کی باز یابی کیلئے موبائل ،جیو فینسنگ سے مدد کا حکم

مغویان کی باز یابی کیلئے موبائل ،جیو فینسنگ سے مدد کا حکم

مغویان کی باز یابی کیلئے موبائل ،جیو فینسنگ سے مدد کا حکمڈی پی او نے زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او صہیب اشرف نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کومغویان کی بازیابی کیلئے موبائل ڈیٹا اور جیو فینسنگ سے مدد لینے اور اغواء کے زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پربروقت یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسران مدعی مقدمہ سے ہر وقت رابطہ میں رہیں اور مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے مغویان کو بازیاب کروائیں ۔ملزمان کے گھروں پر ریڈ کریں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی ۔علاوہ ازیں مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے خصوصی تحرک کریں ان کی جائیداد کی قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بمطابق قانون کاروائی کریں مجرمان اشتہاریوں کے ریڈ ورانٹ حاصل کیے جائیں اور ہیڈ منی کے کیسز بروقت بھجوائے جائیں ۔قتل ، ڈکیتی ، راہزنی کے مقدمات میں نامعلوم ملزمان ٹریس ہو کر گرفتارہونے کی صورت میں شناخت پریڈ کروائیں ،ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او خود گشت پر آؤٹ ہوں اور ا پنے ماتحت افسران کی گشت کو مانیٹر کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں