کمشنر کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ
کمشنر کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ ایمرجنسی بلاک کا معا ئنہ،مریضوں سے علاج کے معیار بارے معلومات لیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) سرگودھا کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر نے ایمرجنسی بلاک کا معا ئنہ کیا اور مریضوں سے سہولیات اور علاج کے معیار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔کمشنر نے انتقال خون کے شعبے میں جاری ری ویمپنگ کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ کام جلد مکمل کیا جائے اور وہاں موجود مشینری کی فوری تنصیب کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو معیاری، بروقت اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ کمشنر نے واضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اچانک دورے جاری رہیں گے اور کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔