آر پی او کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ،مختلف حصوں کا معائنہ
آر پی او کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ،مختلف حصوں کا معائنہبے سہارا بچوں کی دیکھ بھال حکومت،معاشرے کی ذمہ داری:شہزاد آصف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سرگودھا آفس کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو علی عابد نقوی نے ان کا استقبال کیا۔ آر پی او نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور بچوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا ملاحظہ کیا ڈسٹرکٹ آفیسر علی عابد نقوی نے بتایا کہ چائلڈ پروڈکشن بیورو کا افتتاح رواں ماہ میں کیا گیا ہے 52 کنال رقبہ پر محیط اس چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کے لیے اسکول ہاسٹل اور کھیلوں کی تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں بچوں کے ہاسٹل میں 50 بچوں کی گنجائش ہے جبکہ بچیوں کا ہاسٹل اس کے علاوہ ہیں آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور ان سے گھل مل گئے آر پی او نے کہا کہ لاوارث اور بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال اور حفاظت حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہم سب کو اس میں اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا ریجن پولیس کو بچوں کی حفاظت کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ مل کر اقدامات کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔