اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر کی سائلین سے ملاقات
میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی نے ڈی سی آفس میں روزانہ کی بنیاد پر سائلین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر شہریوں نے مختلف مسائل کے حوالے سے درخواستیں پیش کیں، جن پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے اور مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی۔