ڈی پی او میانوالی کی شہید انسپکٹر کی بیٹی سے ملاقات، تقرری کا لیٹر جاری
میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل نے شہید انسپکٹر ذوالفقار علی چھینہ کی بیٹی سے ملاقات کی اور محکمہ پولیس میں بطور جونیئر کلرک بھرتی ہونے پر باضابطہ تقرری کا لیٹر دیا۔
شہید انسپکٹر نے 23 اپریل 2009ء کو فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ ان کی قربانی کے اعتراف میں ان کی بیٹی کو شہداء کوٹہ کے تحت پولیس میں بھرتی کیا گیا۔ڈی پی او نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے شہداء کے اہلِ خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی اور ان کے بچوں کی فلاح و بہبود محکمہ کی اولین ترجیح ہے ۔