ڈپٹی کمشنر کا بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز پر عملدرآمد کا حکم

 ڈپٹی کمشنر کا بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز پر عملدرآمد کا حکم

مال آف سرگودھا اورمبارک ہسپتال کو سیل کرنے کی وارننگ جاری کوتاہی برداشت نہیں کی جاے گی ،محمد وسیم کی زیر صدارت اہم اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں گل پلازہ کراچی میں لگنے والی آگ کے سانحہ کو مدنظر رکھتے ہوئے بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز 2022 پر سختی سے عملدرآمد کروانے پر زور دیا گیا اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جاے گی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے بلڈنگ سیفٹی ایکٹ کے خدوخال پر روشنی ڈالی اور درپیش مسا ئل کا تفصیلی ذکر کیا۔جس میں سلانوالی، ساہیوال، شاہ پور، کوٹمومن اور بھلوال میں ریسکیو 1122 کے پاس آگ بجھانے والی گاڑیوں کی عدم دستیابی سرفہرست ہے ۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن(ر) محمدوسیم نے متعلقہ اسٹنٹ کمشنر صاحبان کو ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر میونسپل کمیٹی کی پانی والی گاڑیاں بمع ڈرائیور ریسکیو 1122 کے حوالے کی جائیں۔ اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ رسک میپنگ اینڈ رسک اسیسمینٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے مال آف سرگودھا اورمبارک ہسپتال کو وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔عمل درآمد نہ کرنے پر ان دونوں عمارتوں کو سیل کردیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے سیکرٹری روڈ ٹرانسپورٹ اور اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو واضح ہدایت جاری کی کہ بچوں کی سکول وین میں کسی قسم کا ایل۔پی۔جی سلنڈر نہ ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں