کاروباری مراکز اور سرکاری و نجی عمارتوں کے سروے کا حکم

 کاروباری مراکز اور سرکاری و نجی عمارتوں کے سروے کا حکم

فائر فائٹنگ آلات اور ایمرجنسی ریسپانس سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنایا جائےحفاظتی اقدامات مکمل نہ ہوں تومالکان کو قانونی نوٹسز جاری کریں،اسد عباس مگسی

 میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کاروباری مراکز اور سرکاری و نجی عمارتوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مدثر عارف، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال، سی او ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی ملک خرم افتخار، سول ڈیفنس آفیسر شاہد پرویز، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری رضوان اکرم ڈار سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام کاروباری مراکز، ڈبل سٹوری عمارتوں، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور دیگر سرکاری و نجی عمارتوں کا جامع سروے کیا جائے اور وہاں شارٹ سرکٹ سے بچاؤ، فائر فائٹنگ آلات اور ایمرجنسی ریسپانس سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جن عمارتوں میں حفاظتی اقدامات مکمل نہ ہوں ان کے مالکان کو قانونی نوٹسز جاری کیے جائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں