ہرنولی پولیس کی کارروائی2 ملزم گرفتار

 ہرنولی پولیس کی کارروائی2 ملزم گرفتار

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ ہرنولی پولیس کی کارروائی، لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار،اسلحہ رائفل 44 بور برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہرنولی انسپکٹر فہیم اللہ خان، سب انسپکٹر شاہد عزیز اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد خان سکنہ چک نمبر 13 ایم ایل سے رائفل 44 بور برآمد کی جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔

 جبکہ مقدمہ میں ملوث زمان خان کو گرفتار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں