میانوالی میں غیر محفوظ عمارتوں کے مالکان کو اصلاحی نوٹسز

میانوالی میں غیر محفوظ عمارتوں کے مالکان کو اصلاحی نوٹسز

میانوالی میں غیر محفوظ عمارتوں کے مالکان کو اصلاحی نوٹسز انسٹرکٹر سول ڈیفنس محمد بلال فاروق نے عمارتوں کا دورہ کیا ، آ لات دیکھے

میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن \"محفوظ پنجاب\" کے تحت ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی نگرانی میں پنجاب کمیونٹی سیفٹی ریگولیشنز 2022پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے محکمہ سول ڈیفنس فیلڈ میں متحرک ہے ۔انسٹرکٹر سول ڈیفنس محمد بلال فاروق نے شہر کے مختلف کاروباری مراکز اور دیگر عمارتوں کا دورہ کیا اور آگ بجھانے والے آلات اور سیفٹی میئرز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ غیر محفوظ بلڈنگز کے مالکان کو عمارتوں میں سیفٹی اور ہنگامی سسٹم کی تنصیب یقینی بنانے کے لیے دو ہفتوں کے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے ۔انسٹرکٹر نے ہدایت کی کہ پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشنز 2022 پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، بصورت دیگر مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں