واسا اپنے ملازمین کی تنخواہیں خود ادا کریگا
واسا اپنے ملازمین کی تنخواہیں خود ادا کریگا پہلے ملازمین کو تنخواہیں متعلقہ بلدیاتی ادارے ادا کرتے تھے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی (واسا) پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں نئی بننے والے واسا میں شامل ملازمین کی تنخواہیں اپنے اکاؤنٹ سے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق قبل ازیں یہ تنخواہیں متعلقہ بلدیاتی ادارے ادا کرتے تھے ، تاہم آئندہ سے واسا خود ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کا پابند ہوگا۔