سسر ،جیٹھ کا بیوہ کی دیت کی رقم،جہیز،بیوٹی پارلر پر قبضہ
سسر ،جیٹھ کا بیوہ کی دیت کی رقم،جہیز،بیوٹی پارلر پر قبضہشوہر کے حادثہ میں جاں بحق ہونے پرخاتون کو بچوں سمیت گھر سے نکال دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شوہر کے حادثہ میں جاں بحق ہونے کے بعد سسراور جیٹھ نے دیت کی رقم،جہیز کا سامان اور بیوٹی پارلر پر قبضہ کر کے خاتون کو کمسن بچوں سمیت گھر سے نکال دیا بتایا جاتا ہے کہ مجاہد کالونی کی رہائشی بیوہ خاتون مریم بی بی کا شوہر وقاص حادثہ میں جاں بحق ہو گیا تھا جس کے بعد ملزم پارٹی نے ساڑھے تین لاکھ روپے دیت کی رقم دی ،اور خاتون کے بھائیوں نے اسے گھر میں ہی چھ لاکھ روپے لگا کر بیوٹی پارلر بنا دیا تاکہ خاتون اپنا اور بچوں کو پیٹ پال سکے ، اس دوران اس کے سسر نذر محمد اور جیٹھ منور حیات نے بد نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیت کی رقم ،خاتون کے جہیز کا تمام سامان اور بیوٹی پارلرپر زبردستی قبضہ کر کے مارپیٹ کرتے ہوئے اسے اور کمسن بچوں کو گھر سے نکال دیا جس پر وہ تحفظ اور انصاف کیلئے تھانے پہنچ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔