پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن‘8پتنگ فروش گرفتار

پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن‘8پتنگ فروش گرفتار

پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن‘8پتنگ فروش گرفتار75پتنگیں اور 3کیمیکل ڈوریں برآمد کر لی گئیں،مقدمات درج کر لئے گئے

خوشاب (نمائندہ دُنیا) خوشاب پولیس نے پتنگ بازی کے خونی کھیل کیخلاف ضلع بھر میں کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ گزشتہ روز مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 8پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے 75پتنگیں اور 3کیمیکل ڈوریں برآمد کر لی گئیں۔سٹی پولیس جوہرآباد نے دو پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے ان سے 18پتنگیں برآمد کیں، خوشاب پولیس نے دو ملزمان سے 35پتنگیں جبکہ نورپور تھل پولیس نے ایک دکان پر چھاپہ مار کر دکاندار کو گرفتار کر لیا اور 30پتنگیں اور 3 کیمیکل ڈوریں قبضے میں لے لیں۔ قائدآباد پولیس نے بھی دو پتنگ فروشوں سے 22پتنگیں برآمد کیں۔تمام ملزمان کیخلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں