سرگودھا کے داخلی و خارجی راستوں پر انتہائی دلکش لائٹنگ

 سرگودھا کے داخلی و خارجی راستوں پر انتہائی دلکش لائٹنگ

سرگودھا کے داخلی و خارجی راستوں پر انتہائی دلکش لائٹنگ عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی،لوگ تصاویر، ویڈیو و سلیفیاں بنانے پر مجبور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنانے کیلئے ہارٹیکلچر ایجنسی بھرپور متحرک ہے اور میجنگ ڈائریکٹر چوہدری محمد ارشد کی ہدایات کے مطابق ہر ممکنہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ، اس حوالہ سے جہاں شجر کاری مہم کا سلسلہ سارا سال جاری رہتا ہے وہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرگودھا کے داخلی و خارجی رستوں کے ساتھ یونیورسٹی روڈ اور کچہری روڈ سمیت دیگر سڑکوں اور اہم و عوامی مقامات پر مختلف دلکش رنگوں سے مزین رنگین لائٹنگ سے سجا دیا گیا ہے جسے نہ صرف عوامی سطح پر بھرپور سراہا اور پسند کیا جا رہا ہے اور لوگ رک کر دیکھنے ،تصاویر، ویڈیو و سلیفیاں بنانے پر مجبور ہو جاتے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ سرگودھا میں ڈویلپمنٹ و بیوٹیفکیشن ورک سے خوبصورت اور خوشگوار تبدیلیوں کا احساس خوش آئندہ ہے اور پارکس میں جامع تفریحی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے بھی عملی اقدامات لائق تحسین ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں