ڈی پی ڈی سی اجلاس، ماسٹر پلان منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت
خوشاب (نمائندہ دُنیا) ڈی پی ڈی سی سے متعلق اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایکسیئن بلڈنگ حافظ عدنان، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ شکیل نیازی، ڈی ای او انڈسٹریز محمد عبداللہ، سی ای او ضلع کونسل احسن عنایت اور دیگر افسران شریک تھے ۔ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ نیسپاک ٹاؤن نے ماسٹر پلان، پبلک سائیڈ ایشوز اور مختلف ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبوں کے لیے درست جگہ کا انتخاب، اعلیٰ معیار کا میٹریل اور مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔