سرکاری املاک و اراضی کے ٹھیکہ جات میں ریونیو وصولی کم
سرکاری املاک و اراضی کے ٹھیکہ جات میں ریونیو وصولی کم محکمہ خزانہ کا معاملات کی عدم شفافیت پر تحفظات کا اظہار،رپورٹ طلب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے سرکاری املاک و اراضیوں کے ٹھیکہ جات میں ریونیو وصولی کی کم شرح اور معاملات کی عدم شفافیت پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے ضلعی افسران سے رپورٹ طلب کر لی،ذرائع کے مطابق محکمہ ریونیو کی جانب سے موصول اعدادوشمار اور ریونیو وصولی کی شرح کا جائزہ لینے کے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ نے بالخصوص لیز کی مالیت کاتعین و دیگر ابتدائی امور میں ناتجربہ کاری کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو)سے لیز سکیم،معذول لینڈ،انڈسٹریل کمرشل لیز،ہاؤسنگ سوسائٹیزکی فہرست، لیز آف انسٹی ٹیوشن، کلبز، پیٹرول پمپس،شاپس، مارکیٹیں، پلازوں ،سرکاری رقبہ جات سمیت سرکاری جگہوں پر قائم تعلیمی اداروں ،محکموں کے ساتھ ساتھ لیز کے طے شدہ معاہدہ جات /تخمینہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں خصوصی آڈٹ بھی کرواکر ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لئے جانے کا امکان ہے ۔