ٹریفک کی روانی اور طلبہ و طالبات کی سکیورٹی کیلئے پولیس الرٹ
ٹریفک کی روانی اور طلبہ و طالبات کی سکیورٹی کیلئے پولیس الرٹایس پیز، ایس ڈی پی اوز سکول کھلنے اور چھٹی اوقات میں فیلڈ میں موجود ہوں گے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور طلبہ و طالبات کے تحفظ کے لیے ضلع بھر میں پولیس اور ٹریفک عملہ ہائی الرٹ کر دیا گیا، ضلع بھر کے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سکول کھلنے اور چھٹی کے اوقات میں خود فیلڈ میں موجود ہوں گے ۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران اور پٹرولنگ پولیس کا عملہ بھی شاہراہوں پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے گا تاکہ شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ سکول اوقات کے دوران ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا شہروں میں داخلہ مکمل بند رہے گا۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلع پولیس، پی ایچ پی اور ٹریفک سٹاف ہیوی گاڑیوں کو کنٹرول کرے گا۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ، بغیر کاغذات اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے ۔ اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں اور رکشوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔