چوری و نقب زنی کی مزید 10وارداتیں،مقدمات درج
چوری و نقب زنی کی مزید 10وارداتیں،مقدمات درج زیر تعمیر بلڈنگ سے میٹریل غائب،7گھروں میں چوری کی وارداتیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران گورنمنٹ پرائمری سکول چک 99شمالی کے احاطہ میں زیر تعمیر بلڈنگ سے ہزاروں روپے مالیت کا میٹریل ،45جنوبی کے محمد شفیق،اجنالہ کے رفاقت عباس،ساہی وال کے اشرف حسین،رحمان پورہ کے محمد انجم،31جنوبی کے محمد سیف اﷲ کے گھرں سے لاکھوں روپے کا مال و زر،بائی پاس روڈ کے محمد نذیر،شاہ پور کے مدثر حنیف کے گھروں سے بھاری مالیت کے سولر سسٹم ،124جنوبی سے نعمان قیصر ،ظفر کالونی سے محمد ارشدکی موٹرسائیکیں چوری کر لی گئیں،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔