راشن پیکیج میں نام آنے کا جھانسہ ،معذور کے اکائونٹ کا صفایا
لاہور انٹر چینج بلایا ،بائیومیٹرک کیا،سروے فیل ہونے کا کہہ کر کار میں چلے گئےکچھ دیر بعد اپنا اکاؤنٹ دیکھاتو تمام پیسے غائب تھے ،غلام شبیر ،مقدمہ درج کر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نامعلوم نوسربازوں نے معذور شخص کو حکومتی راشن پیکیج میں نام آنے کا جھانسہ دے کر اس کے اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا، کوٹ راجہ کے رہائشی غلام شبیر نے پولیس کو بتایا کہ وہ معذور ہے اور حکومتی امداد کی رقم اسے موبائل پر موصول ہوتی ہے ، گزشتہ رو ز اسے ایک نمبر سے فون کال موصول ہوئی کہ میری راشن کارڈ کی درخواست قبول ہو گئی ہے اور مجھے سروے کیلئے لاہور انٹر چینج پر بلایا گیا جس پر وہ اپنے دو محلے دارو ں کو لے کر موقع پر پہنچا جہاں تین کار سوارو ں نے انٹرویو کر کے میری بائیومیٹرک کروائی اور کہا کہ آپ کا سروے فیل ہو گیا ہے اور یہ کہہ کر چلے گئے ، کچھ دیر بعد اپنا اکاؤنٹ دیکھاتو تو اس میں ایک بھی پیسہ نہیں تھا جو کہ ملزمان نے نکال لئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔